قومی کرکٹرز کا کاکول فزیکل کیمپ ختم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کاکول میں فزیکل کیمپ ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق فزیکل کیمپ کے آخری دن قومی کرکٹرز کی فزیکل اسسٹمنٹ کی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 29 کھلاڑیوں کا کاکول میں 10 روز جاری رہنے والا فزیکل ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا۔

کیمپ میں کرکٹرز کو سخت ترین مشقیں کرائی گئیں، کبھی کرکٹرز کو ساتھی کھلاڑی کو کاندھے پر اٹھاکر دوڑایا گیا تو کبھی اسپرنٹ لگوائی گئیں۔

قومی کرکٹرز نے اس بوٹ کیمپ کے دوران دیواریں بھی پھلانگیں اور پہاڑی پر بھی چڑھائی کی۔

10 روز تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس اور اسٹرینتھ کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگا اور اب یہ پلیئرز پر منحصر ہے کہ وہ اس معیار کو کیسے برقرار رکھتے ہیں جو اُنہوں نے کیمپ کے دوران حاصل کیا ہے۔

قومی ٹیم کھلاڑی 8 اپریل کو راولپنڈی میں آرمی چیف کی جانب سے دیے گئے افطار میں شرکت کریں گے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *