چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کردیا۔

سردار سلیم حیدر  کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ آپ گورنر پنجاب ہونگے، بتایا گیا ہے کہ آپ کی تقرری کا نوٹی فکیشن آج رات تک جاری ہوجائےگا۔گورنر پنجاب نامزد کرنے پر اپنی پارٹی کی قیادت کا بے حد مشکور ہوں.

خیال رہے کہ گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے،وہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں،سردار سلیم حیدر خان وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں،وہ 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئےتھے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *