ایران نے اسرائیل کے میزائل حملے کی تردید کردی

یرانی حکام نے اسرائیل کے میزائل حملے کی تردید کردی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اصفہان شہر میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا، دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شے کو نشانہ بنانے کی تھیں۔

ایرانی سینئر کمانڈر کے مطابق رات کے وقت ہونے والے حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے کہا ہے کہ میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں، اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں۔

ایران پر میزائل حملے کا دعویٰ

اس سے قبل امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل حملہ کیا ہے، اسرائیلی میزائل ایرانی شہر اصفہان کے قریب فوجی اڈے پر لگا۔

امریکی حکام کے مطابق اسرائیل کا حملہ انتہائی محدود پیمانے کا تھا۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا ہے۔

فریقین سے تحمل کی اپیل

دوسری جانب عالمی جوہری ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، صورتحال کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی جوہری ایجنسی نے فریقین سے تحمل کی اپیل بھی کی ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *