رفح میں کسی بھی قسم کا حملہ ناقابل قبول ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، رفح میں کسی بھی قسم کا حملہ ناقابل قبول ہے۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ  عالمی برادری اسرائیل کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرے، عالمی برادری اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام کی تحقیقات کرے۔

انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار گیمبیا میں ہیں، اسحاق ڈار او آئی سی سربراہی اور وزراء خارجہ کونسل اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ کی او آئی سی کانفرنس کے موقع پر کئی ملاقاتیں طے ہیں، دو طرفہ ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر، فلسطین کی صورت حال، موسمیاتی تبدیلی اور مسلم امہ کے مسائل پر گفتگو ہو گی۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ امریکی وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسداد دہشت گردی میں قریبی تعاون ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور لینڈ سلائنڈنگ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فی الفور بند کرے

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *