امریکا: میامی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی

امریکی شہر میامی کے مضافات میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بار میں کسٹمرز کے درمیان لڑائی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ایک شخص نے سیکیورٹی گارڈ کی گن چھین کر اس پر فائرنگ کر دی۔

تفتیش کار کے مطابق فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *