’گھر سے نکل کر کام کریں تاکہ آپ کی بھی ٹِک ٹاک ویڈیوز بنیں‘: مریم نواز کا ناقدین کو جواب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ گھر سے نکل کر کام کریں تاکہ آپ کی بھی ٹِک ٹاک ویڈیوز بنیں۔

مریم نواز نے گزشتہ روز  لاہور میں 32 فیلڈ اسپتالوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج کل اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ میں جو بھی کام کرتی ہوں اس کی ٹِک ٹاک ویڈیوز بنواتی ہوں اور میری باقاعدہ سوشل میڈیا کوریج ہوتی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ لوگ بھی اپنے کمفرٹ زون سے باہر آئیں، ایئر کنڈیشنڈ کمروں سے باہر نکلیں اور کچھ کام کریں تاکہ آپ بھی ٹِک ٹاک ویڈیوز پر نظر آئیں اور میڈیا کوریج کے لیے اہل ہوجائیں۔ 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے انسان کو کمفرٹ زون سے باہر نکلنا پڑتا ہے اور دن رات کام کرنا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں کی ویڈیوز شیئر کرنے پر وضاحت  دیتے ہوئے کہا کہ جب میں عوام کی خدمت کرنے کے لیے کام کرتی ہوں تو عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ جس کو اُنہوں نے وزیرِ اعلیٰ کی کرسی پر بٹھایا ہے وہ 24 گھنٹے ان کی خدمت میں حاضر ہے

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *