عدلیہ میں مبینہ مداخلت کا معاملہ، ازخود نوٹس پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل

جسٹس یحییٰ آفریدی کےعلاوہ گزشتہ بینچ کے تمام ارکان نئے بینچ کا حصہ ہوں گے

سپریم کورٹ میں عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر ازخود نوٹس پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت کے لئے 6 رکنی نیا بینچ تشکیل پایا ہے جس میں جسٹس منصورعلی شاہ ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی 6رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ 30 اپریل کو ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

نئے بینچ میں گزشتہ سماعت کرنے والے جسٹس یحییٰ آفریدی شامل نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے تحریری نوٹ میں خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا۔

تاہم، جسٹس یحییٰ آفریدی کےعلاوہ گزشتہ بینچ کے تمام ارکان نئے بینچ کا بھی حصہ ہوں گے

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *