شام میں بم دھماکہ، 7 بچے جاں بحق

عرب میڈیا کے مطابق دھماکہ بارودی مواد کوڈینٹو نیٹر سے اڑانے کے نتیجے میں ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 7 بچے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو ئے، زخمیوں میں ایک شامی خاتون بھی شامل ہے، دھماکہ خیز ڈیوائس دہشت گردوں کی طرف سے شامی شہر سنامین میں نصب کی گئی تھی۔ دوسری طرف ایک شامی آبزرویٹری کے مطابق دھماکے میں مختلف عمروں کے 8 بچے ہلاک ہوئے جبکہ ایک بچہ زخمی بھی ہوا، شامی ‘ آبزرویٹری’ انسانی حقوق کے لیے کام کرتی ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *