برطانیہ کی وزارت دفاع پر سائبر حملہ

برطانیہ کی وزارت دفاع پر سائبر حملہ کیا گیا ہے، حملے میں اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ میں آج اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے ہیکنگ میں ملوث افراد اور ملک کا نام نہیں بتایا جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ کی وزارت دفاع کو چین نے ہیک کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین پر برطانوی وزارت دفاع کو 2 سے 3 مرتبہ ہیک کرنے کی کوششوں کا الزام ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *