اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج فلسطینی درخواستِ رکنیت پر غور کریگی

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل آج فلسطین کی رکنیت کی درخواست پر غور کرے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کو 2012ء سے اقوامِ متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ حاصل ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے 193 ارکان میں سے تقریباً 140 فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر چکے ہیں۔

اس موقع پر سلامتی کونسل کے کسی بھی مستقل رکن کی جانب سے فلسطین کی درخواست کو ویٹو کیے جانے کا خدشہ ہے۔

دوسر ی جانب 4 ماہ کی پُر تشدد اسرائیلی کارروائیوں کے بعد وسطی خان یونس سے اسرائیلی فوج نے انخلاء کیا ہے۔

اسرائیلی حملوں سے تباہ حال خان یونس میں فلسطینی اپنے گھروں کو واپس پہنچ رہے ہیں۔

شدید تباہی کے باعث گھروں کی شناخت بھی مشکل ہے،علاقہ ریت کا ڈھیر بن چکا ہے۔

ادھر جنوبی غزہ پہنچنے والے 322 امدادی ٹرکوں کو شمالی حصے میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *