اسرائیل پر ایران کا حملہ ، اردن، شام، لبنان اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کردی

اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد اردن، شام، لبنان اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے بعد اردن نے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے جبکہ اردن کے وزیر اطلاعات نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہےاردن کے حکام نے کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ایرانی طیارے کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں۔شامی فوج کا کہنا ہے کہ شام نے دارالحکومت دمشق سمیت اہم اڈوں پر ایئر ڈیفنس سسٹم کو الرٹ کردیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق لبنان نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایران کے اسرائیل پر حملے کے باعث عراق نے بھی اپنی فضائی حدود کو بند کردیا ہے۔دوسری جانب کویتی حکام کا کہنا ہے کہ کویت نے کشیدگی والے علاقوں سے تمام پروازوں کارخ موڑدیا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *