اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو مشرق وسطیٰ بحران کے تنہا ذمہ دار ہیں، ایردوان

 تر کیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتین یاہو کو مشرق وسطیٰ کے حالیہ بحران اسٹرٹیجک کا تنہا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ منگل کو یہاں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل علاقائی تنازع کو ہوا دے رہا ہے ۔ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ آخری خطرہ ہے ۔ خدشہ ہے کہ اس سے نئے علاقائی تنازعات پیدا ہوں گے۔ وہ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ جب تک غزہ میں مظالم اور نسل کشی کا عمل جاری رہے گا۔ خدشات اور خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ انہوں نے فریقین پر ہو شمندی سے کام لینے پر زور دیا ۔ انہوں نے اسرائیل کو چھوڑ کر ایران کی مذمت کرنے پر مغرب کے رویہ کو ہدف تنقید بنایا

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *