آرمی چیف کی جانب سے قومی کرکٹرز کو دیئے جانیوالے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی” جیونیوز “کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے کاکول کیمپ میں شریک کرکٹرزکو 7 اپریل کو افطار ڈنر پر مدعو کیا گیا تھاتاہم شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور قومی کرکٹرز کو اب 8 اپریل کو افطار پر مدعو کیا گیا ہے۔آرمی چیف کے ساتھ افطار ڈنر پر افواجِ پاکستان کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی افطار ڈنر میں شریک ہوں گے

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *