نیو یارک( نمائندہ خصوصی) امریکہ کو ایران جنگ میں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے یہ جنگ امریکا کو یومیہ اوسطاً تقریباً 2 کھرب 47 ارب روپے کی پڑ رہی ہے۔امریکی تھنک ٹینک مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کے یومیہ لاکھوں ڈالرز خرچ ہو رہے ہیں، جس میں اسلحہ، دفاعی نظام اور آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طویل مدتی جنگ امریکی معیشت کے لیے ایک بڑا بوجھ بن سکتا ہے۔سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران پر جاری حملوں کے صرف پہلے 100 گھنٹے ہی امریکا کو بہت مہنگے پڑے اور اس پر تقریباً 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالر خرچ ہوئے۔یہ رقم تقریباً 10 کھرب 28 ارب روپے بنتی ہے جو پاکستان کے سالانہ دفاعی بجٹ (تقریباً 21 کھرب) کا تقریباً آدھا حصہ ہے جو امریکا نے صرف 100 گھنٹوں یعنی چار روز میں جنگ کی نذر کر ڈالی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس جنگ میں امریکا کے یومیہ اوسطاً 891.4 ملین ڈالر اخراجات آرہے ہیں، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2 کھرب 47 ارب 80 کروڑ روپے بنتی ہے۔سی ایس آئی ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی ایران پر جنگ کی ابتدائی فضائی اور زمینی کارروائیوں پر کافی زیادہ لاگت آئی، جس میں جدید اور سادہ اسلحہ شامل تھا۔رپورٹ کے مطابق ایران پر ابتدائی فضائی حملوں میں لاگت زیادہ آئی کیوں کہ اس میں جدید ہتھیاروں کا استعمال ضروری تھا تاہم وقت کے ساتھ امریکی فوج کم قیمت والے ہتھیاروں کی طرف منتقل ہو جائے گی جس سے اخراجات میں کمی آئے گی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر جنگ کئی ہفتوں تک جاری رہی تو امریکی محکمہ دفاع کو اضافی فنڈز کی ضرورت پڑے گی کیوں کہ موجودہ بجٹ میں جنگ کے مکمل اخراجات شامل نہیں ہیں۔سی ایس آئی ایس کے مطابق بجٹ میں کمی کے ذریعے جنگ کی مالی معاونت کرنا سیاسی اور عملی طور پر مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی اشارہ دیا ہے کہ جنگ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے، جس سے اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یہ جنگ اسی شدت سے جاری رہی تو امریکا کے مجموعی فوجی اخراجات 40 ارب سے 95 ارب ڈالر تک جا سکتے ہیں۔
ٹیکرز
- کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،ایران غیر مشروط ہتھیارڈال دے،ٹرمپ
- پاکستان ہاکی کی بڑی جیت،8سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی
- حکومت نے عوام پر پیٹرول چھڑک دیا،قیمت میں بڑا اضافہ
- ایران کے خلاف جنگ،امریکہ کو اربوں ڈالر کا نقصان
- پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات: افغانستان سے منسلک سازش کا الزام، سیکیورٹی فورسز پر حملے میں متعدد شہادتیں
- جدول مباريات كأس العالم في قطر 2022
- برمج “متنكّرة” تجد طريقها إلى تطبيق استخدمه الجيش الأميركي
- خلل تقني في سيارة تسلا يتسبب في مقتل شخصين والشركة تصدر بيانا

