Close Menu
PakwatanPakwatan

    اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

    اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

    اختيارات المحرر

    کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،ایران غیر مشروط ہتھیارڈال دے،ٹرمپ

    مارچ 7, 2026

    پاکستان ہاکی کی بڑی جیت،8سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی

    مارچ 6, 2026

    حکومت نے عوام پر پیٹرول چھڑک دیا،قیمت میں بڑا اضافہ

    مارچ 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram WhatsApp
    PakwatanPakwatan
    Facebook X (Twitter) YouTube
    Subscribe Now
    • صفحہ اول
    • تازہ ترین
    • بین الاقوامی
    • پاکستان
    • سیاست
    • ٹیکنالوجی
    • کھیل
    • کالم
    PakwatanPakwatan
    You are at:Home»پاکستان»حکومت نے عوام پر پیٹرول چھڑک دیا،قیمت میں بڑا اضافہ
    پاکستان

    حکومت نے عوام پر پیٹرول چھڑک دیا،قیمت میں بڑا اضافہ

    Muhammad FaizanMuhammad Faizanمارچ 6, 2026Updated:مارچ 6, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) امریکہ ایران جنگ پاکستان پر بھاری پڑ گئی حکومت نے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں بڑھنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 321 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 55 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت فی لیٹر 335 روپے ہوگئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ موجودہ غیرمعمولی علاقائی صورتحال کے باوجود پاکستان کی معاشی پوزیشن مستحکم ہے، تاہم عالمی حالات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں کسی قسم کی افراتفری کی صورتحال نہیں ہے اور حکومت تمام معاملات کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ دو سے تین روز سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عالمی حالات پر تفصیلی غور و فکر کیا جارہا تھا تاکہ عوام پر اس کے اثرات کو کم سے کم رکھا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 70 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں ابھی تک ٹھہراؤ نہیں آیا اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ متاثر ہورہی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر کردار ادا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنگی صورتحال پر قابو پانے میں کتنا وقت لگے گا اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعظم بھی مختلف ممالک کے سربراہان سے متعدد بار رابطے کرچکے ہیں جبکہ فیلڈ مارشل بھی عالمی رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ملک اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک سے شروع ہونے والی آگ نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس جنگ کے خاتمے کی کوئی واضح تاریخ سامنے نہیں آرہی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ایسے حالات میں بحیثیت قوم ہمیں نظام کو چلانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی اور جہاں تک ممکن ہو اپنے تیل کے ذخائر کو دانشمندی سے استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر مملکت کے مطابق سعودی کمپنی سعودی آرامکو نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سمندری راستے سے خام تیل کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی رہنمائی کی اور حکومت کوشش کررہی ہے کہ عالمی بحران کے باوجود ملک میں توانائی کی فراہمی برقرار رکھی جائے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر اوگرا، پارکو اور دیگر محکموں نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بریفنگ دی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایران کے خلاف جنگ،امریکہ کو اربوں ڈالر کا نقصان
    Next Article پاکستان ہاکی کی بڑی جیت،8سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی
    Muhammad Faizan

    Related Posts

    کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،ایران غیر مشروط ہتھیارڈال دے،ٹرمپ

    مارچ 7, 2026

    پاکستان ہاکی کی بڑی جیت،8سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی

    مارچ 6, 2026

    ایران کے خلاف جنگ،امریکہ کو اربوں ڈالر کا نقصان

    مارچ 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Demo
    الأخيرة

    پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات: افغانستان سے منسلک سازش کا الزام، سیکیورٹی فورسز پر حملے میں متعدد شہادتیں

    فروری 26, 2026

    جدول مباريات كأس العالم في قطر 2022

    جنوری 22, 2021
    8.5

    هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

    جنوری 14, 2021
    7.2

    خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

    جنوری 14, 2021
    أخبار خاصة
    بین الاقوامی مارچ 7, 2026

    کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،ایران غیر مشروط ہتھیارڈال دے،ٹرمپ

    نیو یارک(نمائندہ خصوصی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی…

    پاکستان ہاکی کی بڑی جیت،8سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی

    مارچ 6, 2026

    حکومت نے عوام پر پیٹرول چھڑک دیا،قیمت میں بڑا اضافہ

    مارچ 6, 2026
    إتبعنا
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    الأكثر قراءة
    8.9
    ٹیکنالوجی جنوری 15, 2021

    السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

    85
    Uncategorized جنوری 14, 2021

    هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

    72
    Uncategorized جنوری 14, 2021

    خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

    Demo
    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube
    © 2026 روزنامہ پاک وطن نیویارک

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.